سٹی سکول کینٹ میں مہم جوئی کے مقابلے ‘مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا،

نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبا ت میں انعامات کی تقسیم

پیر 30 مارچ 2015 21:41

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)سٹی سکول کینٹ میں مہم جوئی کے مقابلے ہوئے جن میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبا ت میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی سکول اور ملٹی ایڈونچر کلب کے باہمی تعاون سے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تیراندازی ، نیٹ کلائمبنگ اور زوربنگ کے مقابلو ں کاانعقاد کیاگیا۔ مقابلوں میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر عندلیب حسن اور عامر شہزاد مہمان خصوصی تھے ۔اختتامی سیشن میں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے