پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری کی مکمل حمایت کیلئے پر عزم ہے ، مشرق وسطیٰ کے بحران کا پرامن حل چاہتے ہیں ، مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھا جائے ،او آئی اس حوالے سے اپنا کردار اداکرے ، وزیراعظم جلد اسلامی ممالک کے سربراہوں سے رابطے بھی قائم کریں گے،
وزیراعظم کی صدارت میں ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ
پیر 30 مارچ 2015 21:18
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ اس کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے ، پاکستان کی خواہش ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونیوالی صورتحال کا پرامن حل تلاش کیا جائے اور مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھا جائے ، وزیراعظم نواز شریف جلد اس سلسلے میں اسلامی ممالک کے سربراہوں سے رابطے بھی قائم کریں گے ۔
پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونیوالی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور قومی سلامتی سرتاج عزیز ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، چیف آف ایئرسٹاف ایئرچیف مارشل سہیل امان ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.