وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی

پیر 30 مارچ 2015 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی ‘ ختیار مکمل طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی کی تحلیل سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کمیٹی کے تحلیل ہونے کے بعد ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار پی ٹی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔