کینگرو وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے معمر ترین آسٹریلوی کرکٹر بن گئے

پیر 30 مارچ 2015 20:46

کینگرو وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے معمر ترین آسٹریلوی ..
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) آسٹریلیوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے معمر ترین ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل میں نیوزی لینڈکیخلاف جب میدان میں اتر ے تو ان کی عمر 37سال اور 157دن تھی جو فائنل کھیلنے والے کسی بھی کینگرو کرکٹر کی سب سے زیادہ عمر تھی ۔ بریڈ ہیڈن سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے فائنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑ ی سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا تھے جنہوں نے ورلڈ کپ 2007ء میں 37سال اور 78دن کی عمر میں سری لنکا کے خلاف فائنل کھیلا تھا ۔

متعلقہ عنوان :