سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی

پیر 30 مارچ 2015 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی سندھ ہائی کورٹ میں شہزاد عطااللہ ،عزیر عزیز،دانش امام ،اور شہزاد مختار نے درخواست دائر کی تھی کہ دو ہزار میں کور کمانڈر حملہ کیس میں ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے اس فیصلے میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا لہذا ان کے خلاف دیئے گئے فیصلے مو معطل کیا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :