حکو مت عوامی فلا ح وبہبو دکیلئے وسائل بر وئے کار لارہی ، سردار منصب علی ڈوگر

پیر 30 مارچ 2015 19:54

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ حکو مت عوامی فلا ح وبہبو دکیلئے وسائل بر وئے کار لارہی ، علاقائی ترقیاتی سکیمیں ضلع کی ہم جہت تر قی میں کلید کر دار ادا کر تی ہیں ، ترقیاتی سکیمو ں کی بدولت نہ صرف عوام کو روز گار کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ ان کا معیار زند گی بھی بلند ہو تا ہے ، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ کو ار ڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ایم این اے رانا زاہد حسین ، ایم پی ایز کے نمائند و ں ، ایم این اے سید اطہر حسین گیلا نی کے نمائند ے ز ولفقار رتھ ، ای ڈی او فنا نس محمد اعتزاز ، ای ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد ، ای دی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ طارق و ڑائچ، ڈیاو جنگلات ملک وسیم سجاد ،بلڈنگ روڈزو ٹی ایم اے کے افسران بھی مو جو دتھے ، اس مو قع پر ڈی پلاننگ اکرم شاد نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیمو ں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہا کہ ترقیاتی سکیمو ں میں میٹریل کے معیار پر کو ئی سمجھو تہ نہ کیا جائے ، قبر ستا نو ں کی چار دیو اری سمیت تمام ترقیاتی سکیمو ں کے میٹریل کو لیبارٹری سے بھی چیک کروانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ نا قص میٹریل کے استمال کو رو کا جا سکے ، علاوہ ازیں ایم این اے رانا زاہد حسین نے کہا کہ ترقیاتی سکیمو ں میں جن جن عوامی نما ئند وں کی کاوشین شامل ہیں ، ان ترقیاتی سکیمو ں میں عوامی نمائند و ں کی تختیاں بھی لگائی جائیں ۔