نئی دلی :نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں سابق بھارتی قانون ساز ہلاک

پیر 30 مارچ 2015 19:54

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) نامعلوم مسلح افراد نے نئی دلی میں لوک دل کے سابق رکن پارلیمنٹ بھرت سنگھ کو قتل کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 8سے10حملہ آوروں نے مغربی دلی کے علاقے ا بھی نندن واٹیکا میکں ایک مذہبی پروگرام کے دوران 38سالہ بھرت سنگھ اور انکے دو ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے مذید کہاکہ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ور بھرت سنگھ جنہیں دو سے زیادہ گولیاں لگی تھیں ،زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ بھرت سنگھ نے 2008میں انتخابات جیتے تھے اور 2013میں بی جے پی کے اجیت سنگھ انہیں شکست دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :