محکمہ صحت نے بھی ترقیوں کیلئے کورسز کو لازمی قرار دیدیا

پیر 30 مارچ 2015 19:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) محکمہ صحت نے بھی ترقیوں کیلئے کورسز کو لازمی قرار دیدیا‘ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ صحت میں کام کرنیوالے ملازمین کی ترقیوں کو محکمہ صحت کی جانب سے مختلف کورسز سے منسلک کردیا ہے اب مستقبل میں کوئی بھی ترقی کے وقت اس کے عہدے اور گریڈ کے حساب سے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی گائیڈ لائن پر کرائے جانیوالے کورسز کی رپورٹ منسلک کرنا لازمی قرار دی گئی ہے‘ عملہ صحت کو ویکسی نیشن اور دیگر کورسز کرنا ضروری ہونگے بعد ازاں کورسز کی بناء پر محکمہ صحت کے عملہ کو اگلے گریڈز میں ترقی دی جائیگی‘ ایل ایچ ڈبلیو اور ایل ایچ وی میں ٹریننگ کے مختلف پروگرام کروائے جایا کرینگے۔