آفریدی نے سرفرازکو ’بہادر‘کھلاڑی قراردے دیا

پیر 30 مارچ 2015 19:39

آفریدی نے سرفرازکو ’بہادر‘کھلاڑی قراردے دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازایک بہادر کھلاڑی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کو ایسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ تکنیک سے زیادہ بہادری کو ترجیح دیتے ہیں اور پاکستان کے نئے وکٹ کیپربیٹسمین سرفراز بہادر ہیں۔ آفریدی نے انکشاف کیا کہ وہ سرفراز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے وقت سے دیکھ رہے ہیں اورانہوں نے ہی سرفراز کو بطور اوپنرکھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔شاہد خانآفریدی آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز کی بیٹنگ نے ان کے نقادوں کے منہ بند کرادئیے ہیں۔