تحریک انصاف اصولوں پر ہر گز سودے بازی نہیں کرے گی، چودھری جاوید مسعود
پیر 30 مارچ 2015 19:26
رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں پر ہر گز سودے بازی نہیں کرے گی ۔ن لیگ سے مک مکا کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔ ظلم اور ناانصافی پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ۔کارکن افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں ۔ووٹ کی طاقت سے مک مکا کرنے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہی مکا دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں ۔پنجاب حکومت عوام دشمن پالیسیوں سے نشان عبرت بن چکی ہے ۔صوبے کے ہرشعبہ زندگی کے لوگ مسلم لیگ(ن) کی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ۔کرپٹ اشرافیہ نے تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔شہباز شریف کی ٹیم میں قبضہ مافیا شامل ہیں۔(جاری ہے)
ن لیگ کی سیاسی کشتی آخری ہچکولے کھا رہی ہے ۔
عوام مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہیں ۔لوڈ شیڈنگ میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔انصاف اور روزگار نہ ملنے سے خودکشیاں عام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج کی جنگ سے امریکہ کو اسلحے کی نئی منڈیاں ملیں گی ۔ نواز شریف سعودی حمائت کی آڑ میں امریکہ کو مالی فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔یمن کے معاملے میں ترکی اور پاکستان کو ثالثی کرنی چاہئے ۔یمن کی صورتحال خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.