تحفظ حرمین شریفین کنونشن کہ 2اپریل کو جامعہ منظورالاسلامیہ لاہورمیں ہوگا

پیر 30 مارچ 2015 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )ملک کی چھ دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام 2اپریل بروزجمعرات جامعہ منظورالاسلامیہ عیدگاہ لاہور کینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے راہنماء شریک ہونگے ،اس اہم ترین اجلاس کے دعوت نامے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی،اہلسنت کے قائدمولانامحمداحمدلدھیانوی،پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد،مولانامحمدعاصم مخدوم اور مولانامحمداسداللہ فاروق کی جانب سے جاری کر دئے گئے ہیں ۔

جبکہ اس اہم اجلاس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مولانامحمدعاصم مخدوم، مولانااسدللہ فاروق ، علامہ محمدیونس حسن اور پیرخلیل اللہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد راہنماوٴں نے بریفنگ میں کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے امت مسلمہ اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پاک فوج بھیجنااحسن اقدام ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

ہم پاک فوض کے شانہ بشانہ ہیں ۔مولانامحمدعاصم مخدوم نے سعودیہ اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خلیج کی صورت حال پراسلامی سربراہی کانفرنس میں بات کرکے امت مسلمہ کوچیلنچزسے بچائیں ،مسلم ریاستوں کواس مسئلے پر کرداراداکرنا ہوگا ، حرمین وشریفین کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے ۔