آزاد جموں وکشمیرشریعت کورٹ کے نئے تعینات ہونیوالے جج محمد شہزاد خان اور مشتاق احمد جنجوعہ نے حلف اٹھالیا

پیر 30 مارچ 2015 17:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)صدرآزاد جموں و کشمیرسردار محمد یعقوب خان نے ایوان صدر میں آزاد جموں وکشمیرشریعت کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج صاحبان محمد شہزاد خان اور مشتاق احمد جنجوعہ سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں آزادکشمیرکے وزیر قانون سید اظہر گیلانی ،وزیر بحالیات عبدالماجد خان ،چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائی کورٹ جسٹس غلام مصطفے مغل ،جج صاحبان ہائی کورٹ ،صداررتی مشیر راجہ ساجد خان،سیکرٹریزحکومت،عہدیدران بار ایسوسی ایشنز ،وکلاء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔