خوشحالی بینک اور ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان مائیکروایس ایم ای لون کی فراہمی کیلئے معاہدے پر دستخط

پیر 30 مارچ 2015 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ٹریڈ اور ڈویلپمنٹ بینک نے خوشحالی بینک کیساتھ ابتدائی طور پر پانچ ملین امریکی ڈالر کے مائیکرو SME لون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد خوشحالی بینک کی جانب سے فراہم کیے جانیوالے SME لون میں انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خوشحالی بینک نے چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے سب سے بڑے فعال ادارے کے طور پر خطے میں اپنی حیثیت برقرار رکھی ہوئی ہے اور یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد کے تحت چل رہا ہے۔

خوشحالی بینک لمیٹیڈ پاکستان کا پہلا لائسنسن یافتہ مائیکرو فنانس بینک ہے جس کا قیام سال 2000 میں عمل میں آیا۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر رائج مائیکرو فنانس قواعد کی بنیاد پر اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی مدد سے ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں کے کم آمدنی کے حامل افراد کو فنانشل سروسز فراہم کرنا ہے۔