ضلع صوابی کے تمام مزدوروں کے حقوق کے لئے ''متحدہ ایمپلائز اینڈ لیبر فرنٹ''میلاپ کا قیام عمل میں لا یا گیا

پیر 30 مارچ 2015 17:31

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ضلع صوابی کے تمام مزدوروں کے حقوق کے لئے ''متحدہ ایمپلائز اینڈ لیبر فرنٹ''میلاپ کا قیام عمل میں لا یا گیا۔ اور اس پلیٹ فارم سے سرکاری وغیر سرکاری ورکروں کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا گیا اس فیصلے کا اعلان ٹی ایم اے صوابی میں رشید کاکا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

جس میں پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن ، ایر یگیشن یونین، ٹی ایم ایز یونینز، آل درجہ چہارم، پریس یونینز، رکشہ ، ڈائنا پاکستان، ماننز،ٹرک اور دیگر یونینز کے عہدیداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے پی کے کے شوکت علی انجم، فضل حکیم، عابد خان ، محمد اسلام ، محمد رفیق ، شیر فرزند، نیاز علی ، فیضان اللہ ، سید عارف شاہ و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ملازمین کے لئے ڈیپارٹمنٹل یونینز اور فیڈریشن موجود ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ضلع صوابی کی سطح پر تمام مزدوروں کے مسائل یکساں ہے اور ہم سماجی رشتوں میں بھی بند ے ہوئے ہیں۔ اس لئے متفقہ طور پر میلاپ کے نام سے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے یونین کا قیام عمل میں لایا گیا اور بہت جلد متفقہ طور پر اس کی کابینہ تشکیل دی جائے گی جب کہ یکم مئی کو یوم مزدور ضلع صوابی میں زور و شور سے منایا جائیگا۔