ڈیرہ اسماعیل خان ، 6 مسلح اشتہاری ملزمان نے گھرسے لڑکی کواغواء کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
پیر 30 مارچ 2015 17:22
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) علاقہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ شیرومیں زمانی گروپ کے چھ مسلح اشتہاری ملزمان گھرسے ایک لڑکی کواغواء کرکے لے گئے‘نواب پولیس نے لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پرزمانی گروپ کے اشتہاری ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدودمیں واقع علاقہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ شیرومیں قتل‘ڈکیتی‘اغوائیگی اورراہزنی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری زمانی گروپ سے تعلق رکھنے والے مخمد ‘شاہدآفریدی‘دلاور‘افتخار اورحبیب اللہ ‘شہنازبی بی کے گھرمیں عشاء کے وقت داخل ہوئے۔
انہوں نے گھرمیں موجودشہنازبی بی پراسلحہ تان کراسکی بیٹی تسلیم بی بی کواغواء کرلیا اورموقع سے فرارہوگئے۔نواب پولیس نے شہنازبی بی کی رپورٹ پراس واقعہ کامقدمہ 452-365-506-109-148-149PPCکے تحت درج کرلیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ان چھ اشتہاری ملزمان نے مرزاخان ‘عنایت اللہ اورہدایت اللہ کی ایماء پریہ اقدام اٹھایاہے۔مزید اہم خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.