وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی

پیر 30 مارچ 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی، کمیٹی میں وزارت داخلہ، اطلاعات و نشریات اور پی ٹی اے کے نمائندے شامل تھے، وفاقی حکومت نے کمیٹی تحلیل کرنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کور ٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی، وفاق نے موقف اختیار کیا کہ ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار پی ٹی اے کو دے دیا گیا، حکومت نے کمیٹی تحلیل کرنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی، کمیٹی میں وزارت داخلہ، اطلاعات و نشریات اور پی ٹی اے کے نمائندے شامل تھے ۔