رقص کے دوران معروف ماڈل گر پڑی، نسوانی حسن سے محروم

پیر 30 مارچ 2015 17:05

رقص کے دوران معروف ماڈل گر پڑی، نسوانی حسن سے محروم

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وینزویلا کی مشہور ماڈل اور پول ڈانسر ڈیوسہ ستون پر رقص کے دوران گر کر مصنوعی نسوانی حسن سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ اٹھائیس سالہ حسینہ نے امپلانٹ کے ذریعے مصنوعی حسن کی ترکیب بنائی تھی اور وہ اپنی رقص کی مہارت کیلئے بھی خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پلے بوائے میگزین کیلئے ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے 10 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 5 لاکھ فالورز ہیں۔

وہ ایک شو کے دوران ستون کے ساتھ لپٹ کر ڈانس کر رہی تھیں کہ توازن خراب ہونے پر فرش پر آن گریں۔ ٹکراؤ کی شدت سے مصنوعی نسوانی حسن کیلئے لگائے گئے امپلانٹ پھٹ گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جانا پڑا۔ ماڈل نے ٹوئٹر پر اپنے جسم میں پیدا ہونے والے بگاڑی کی تصاویر بھی بھیجی ہیں اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔