کترینا کیف بھی میڈم تساؤ کی زینت بن گئیں

پیر 30 مارچ 2015 17:02

کترینا کیف بھی میڈم تساؤ کی زینت بن گئیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)میڈم تساؤ میں بالی وڈ کی معروف شخصیات کی موجودگی کو 15 سال پورے ہوگئے اور اسی خاص موقع پر کترینہ کیف کے ڈانسنگ پوز میں ڈھلا موم کا مجسمہ بھی پیش کیا گیا ہے ، کترینا کے مومی مجسمے کی تیاری میں 20 فنکاروں نے چار ماہ محنت صرف کی ہے اور اس پر ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات آئے جو پاکستانی روپے میں دو کروڑ 27 لاکھ بنتے ہیں۔