حج و رعمرہ اخراجات کم کرنے کیلئے بحری سروس دوباہ شروع کی جائے،تاجروں کا حکومت سے مطالبہ

پیر 30 مارچ 2015 16:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) فیصل آباد کے تاجروں اور دیار حرم کی زیارت پر جانے کا ارادہ رکھنے والے ہزاروں افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج و رعمرہ اخراجات کم کرنے کیلئے بحری سروس دوباہ شروع کی جائے صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ سعودی حکومت نے رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 43 ہزار افراد کا حج کوٹہ دیا ہے جس میں سے صرف 48 ہزار افراد (مرد و خواتین) سرکاری سکیم کے تحت حج کرینگے جبکہ باقی پرائیویٹ طور پر جائینگے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ طور پر حج کرنے والوں سے5 سے 6 لاکھ ر وپے تک وصول کئے جاتے ہیں غریب آدمی اسقدر زیادہ خرچ کی استطاعت نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ حکومت اگر حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والوں کوہوائی سفر کے ساتھ ساتھ بحری راستے بھی شروع کردے تواس سے کم آمدنی اور کم وسائل والے لوگوں کیلئے بھی فریضہ حج کی ادائیگی آسان ہو جائے گی اور غریب لوگ بھی دیار حرم کی زیارت کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،قائدحاجی شیخ محمد بشیر، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ، سینئر وائس چیئر مین مرزا محمد صدیق بیگ ،سرپرست اعلی چوہدری غلام سرورنے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ حج آپریشن اور ماہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین PIA سمیت تمام ائر لائنز کو حصہ لینے کی اجازت دی جائے اس سے کسی ایک ائر لائن کی اجارہ داری ختم ہوگی اور مسافروں کو سستے کرایوں پر سفر کی سہولت میسر ہوگی بصورت دیگر محدود آمدن رکھنے والے افراد حج و عمرہ زائرین کیلئے حجاز مقدس کا سفرخواب بن جائے گا اور وہ اپنی زندگی میں اس آرزو کو پورا نہیں کر پائینگے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ دنیا بھر کی ائر لائنز کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ہمیشہ الٹی گنگا بہتی ہے اور PIA حکام عمرہ ز ا یئرین کے کرایہ میں اضافہ جیسے ظلم کو ہی اپنی کامیابی سمجھتے ہیں صر ف ایک ماہ میں عمرہ زائرین کو حجاز مقدس لے جانے والی PIA کے کرایہ کی مد میں ہزا روں روپے فی کس اضافہ کرکے غریب آدمی امیدوں اور تمناؤں پر پانی پھیر دیا جوعمر بھر جمع پونجی اکٹھی کرکے (دیار حرم)بیت اللہ اور حضور نبی کریم ﷺ کے روضہ پرحاضری کاارادہ رکھتا ہے

متعلقہ عنوان :