کوئٹہ، اسپیشل پرائس مجسٹریٹ حاجی شفیع شاہ کی انڈیریل اورکیچی بیگ تھانوں کی حدود میں گرانفروشی کیخلاف کارروائی

پیر 30 مارچ 2015 16:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر داؤد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ حاجی شفیع شاہ نے انڈیریل اورکیچی بیگ تھانوں کی حدود میں گرانفروشی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقررہ قیمتوں سے زائد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے ،کم وزن تولنے ،مضرصحت اشیاء فروخت کرنے صفائی کا موثر انتظام نہ رکھنے کے علاوہ تجاوزات قائم کرنے پر 27دکانداروں کو مجموعی طور پر اکیاسی ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کئے اس کے علاوہ دیواروں پر وال چاکنگ کوصاف بھی کروایا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل نے بروری کے علاقے میں چیکنگ کے دوران آٹھ ہزار روپے جرمانے اور نو دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی۔اس کے علاوہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ببرک خان نے سٹلائٹ ٹاؤن میں مقررہ قیمت سے زائد اور ملاٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر دس ڈیری فارموں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے عائدکئے۔

(جاری ہے)

اس طرح مختلف کارروائی میں مجموعی طور پر دو لاکھ 39ہزار پانچ سو روپے جرمانے کئے گئے ۔

واضح رہے کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندورزی ،تجاوزات اور وال چاکنگ کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔عوام سے کہاگیاکہ وہ مضر صحت ،زائد المیاد، کم تولنے اورحفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے اشیاء خوردونوش او رگلی کوچوں میں مضرصحت کھانے پینے کی اشیاء بنانی والی چھوٹی فیکٹریوں کے حوالے سے بھی انتظامیہ کو اطلاع کریں۔