ضلع کے ترقیاتی عمل میں کوالٹی آف ورک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محمد زمان وٹو

پیر 30 مارچ 2015 16:45

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)ڈی سی او محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ضلع کے ترقیاتی عمل میں کوالٹی آف ورک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور کسی بھی ترقیاتی سکیم میں ناقص معیار تعمیر اور تاخیروالتواء سامنے آنے پر قصور واروں کا سخت ترین محاسبہ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ضلع میں جاری تمام شعبوں کے ترقیاتی عمل کے مفصل جائزہ کیلئے تعمیراتی محکموں کے افسران اور ٹھیکیداروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈی سی او محمد زمان وٹو نے ضلعی وصوبائی حکومت کے تعمیراتی محکموں اور ٹی ایم ایز کے افسرا ن کو سختی سے حکم دیا کہ متعلقہ دائرہ کار کی ترقیاتی سکیموں کی نقائص سے پاک اور تیز رفتار تکمیل یقینی بنائی جائے ۔اجلاس میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمدشہباز حسین ،ڈی او بجٹ محمداکرم اور ڈی او پلاننگ حفیظ الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے فنانس اینڈ پلاننگ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی مستقل بنیادوں پر انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ انسپکشن رپورٹ میں ناقص معیار تعمیر یا تاخیر کی نشاندہی پر ذمہ داروں کو سخت گیر قانونی کارروائی کا سامناکرنا پڑے گا۔ڈی سی او نے تمام سکیموں کے ٹھیکیداروں کو بھی تاکید کی کہ ناقص میٹیریل کاا ستعمال ہرگز نہ کیا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی عمل کی شفاف ترین اور تیز رفتار تکمیل میں ٹھیکیداروں کا کرداربھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔