متعلقہ دائرہ کار کے حفاظتی انتظامات کو فراہم کردہ گائیڈ لائن کے مطابق حتمی شکل دی جائے ،ڈی او سی بھکر

پیر 30 مارچ 2015 16:45

بھکر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ڈی او سی سلیم یوسف نے ضلع میں فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ دائرہ کار کے حفاظتی انتظامات کو فراہم کردہ گائیڈ لائن کے مطابق حتمی شکل دی جائے ۔انہوں نے محکمہ انہار کے زیر انتظام فلڈ پروٹیکشن سٹرکچر کی کڑی نگرانی کے تحت پختگی و بہتری تیز رفتاری سے یقینی بنانے کی بطور خاص ہدایت کی ۔

ڈی او سی نے یہ احکامات فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے ۔اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،محکمہ تعلیم ،زراعت ،سول ڈیفنس ،ٹی ایم ایز ،ریسکیو 1122-،اری گیشن لائیوسٹاک ،پولیس اور سوشل ویلفیئرکے افسران نے شرکت کی ۔ڈی او سی سلیم یوسف نے ٹی ایم ایز ،سول ڈیفنس ،ریسکیو1122-کی انتظامیہ اور تمام انجینئرنگ ڈپارٹمنٹس کو حکم دیا کہ متعلقہ دائرہ کار کی ریسکیو مشینری کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ تحصیلوں میں ریلیف کیمپس کی سا ئیٹس کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے دریائے سندھ کے ساتھ نشیبی علا قوں کے سکولوں ،وٹرنری سینٹرز ،مراکز صحت اور روڈز نیٹ ورک کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے بھی متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈی او سی نے ریسکیو1122-کے ساتھ دیگر محکموں کے اشتراک سے فلڈ فائیٹنگ سے متعلق موک ایکسر سائیز کا اہتمام کرنے کے سلسلہ میں بھی احکامات جاری کیے۔