سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ ہسپتال الشفاء انٹرنیشنل کو سرکاری اراضی کا قبضہ چھوڑنے کا نوٹس جاری

پیر 30 مارچ 2015 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے پرائیویٹ ہسپتال الشفاء انٹرنیشنل کو سرکاری اراضی کا قبضہ چھوڑنے کا سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ قبضہ نہ چھوڑنے کی صورت میں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسٹمنٹ کی جانب سے قبضہ واگزار کرانے کیلئے پندرہ دن کے اندر کارروائی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے واحد پوش سیکٹر آئی ایٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی پر پرائیویٹ ہسپتال الشفاء انٹرنیشنل کی جانب سے قبضے کا سی ڈی اے انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے سی ڈی اے انتظامیہ نے الشفاء انٹرنیشنل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سرکاری اراضی سے پندرہ یوم کے اندر تجاوزات کو ازخود ہسپتال انتظامیہ ہٹا دے بصورت دیگر سی ڈی اے کا شعبہ انفورسٹمنٹ ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کرے گی اور اس کارروائی کے دوران ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار ہسپتال انتظامیہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کو تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ الشفا انٹرنیشنل ہسپتال کے زیر قبضہ سی ڈی اے اراضی کو واگزار کروایا جائے بصورت دیگر تحقیقاتی ادارے سی ڈی اے انتظامیہ اور ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :