کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے، کمشنر کراچی
پیر 30 مارچ 2015 16:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر78دکا نداروں کا چالان ایک لاکھ15ہزار500روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں لیاقت آباد۔
گلبرگ۔ناظم آباد۔نارتھ ناظم آباد۔نیو کراچی۔مرادمیمن ۔ماڈل کالونی۔شاہ فیصل۔صدر۔آرام باغ۔سول لائن۔گارڈن۔ہاربر۔جمشید کوارٹر۔گلزارہجری۔اورنگی ٹاؤن ۔بلدیہ ٹاؤ ن۔ لانڈھی ۔شاہ فیصل ۔ائیر پورٹ۔(جاری ہے)
ساوتھ ۔سینٹرل ۔ویسٹ ۔ایسٹ ۔ملیر ۔کو رنگی کے علاقے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں41دودھ فروش ۔
03 سبزی فروش۔ 18اشیا ء خوردنوشوں ۔16 مرغی فروش کے خلاف چالان کیے گئے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔ گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ، جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.