حکومتی عدم توجہ ، امن وامان کی خراب صورتحال

رواں مالی سال میں یورپ کی منڈیوں تک رسائی کے باوجود 27بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف پورا ہونے کا کوئی امکان نہیں

پیر 30 مارچ 2015 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) رواں مالی سال میں یورپ کی منڈیوں تک رسائی کے باوجود 27بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف پورا ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔ توانائی بحران ، تیل اور گیس کی سپلائی اور لوڈ شیڈنگ اور ملک میں سرمایہ کاری کی غیریقینی صورتحال ایکسپورٹ ٹارگٹ پورا کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں ۔

(جاری ہے)

2014ء میں یورپی یونین کی جانب یس یورپ کی منڈیوں تک رسائی کے باوجود پاکستان ایکسپورٹر ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مراعات کی پالیسی واضح کرنے کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں امن وامان کی غیر یقینی صورتحال توانائی بحران کی وجہ سے سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہے گزشتہ چار سالوں سے پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہونے کے باوجود رواں مالی سال میں حکومت کی جانب سے مقرر 27بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف پورا ہونا ممکن نہیں ہورہا پاکستان ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا کے مطابق توانائی بحران گیس کی مسلسل فراہمی اور روپے کی قدر میں کمی سے ٹیکسٹائل صنعت زبوں حالی کا شکار ہورہی ہے پاکستان ایکسپورٹرز کے یورپی منڈیوں میں ہونے والے معاہدے بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت نے مناسب توجہ نہ دی تو ایکسپورٹ ٹارگٹ پورا ہونے کا امکان نہیں ۔

متعلقہ عنوان :