غیر جمہوری اقدامات ملک کو قوم کے لئے کسی طور فائدہ مند نہیں ‘ عابد حسین صدیقی

پیر 30 مارچ 2015 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاز آرائی کی سیاست کی نفی کی ہے ،غیر جمہوری اقدامات ملک کو قوم کے لئے کسی طور فائدہ مند نہیں ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت نے سات سالوں میں عوام کا سرمایہ اشتہارات پر ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورت حال نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے جس کی وجہ سے خودکشیوں کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو سوائے دکھوں کے کچھ نہیں دیا اور مستقبل میں بھی ان سے اچھی امید نظر نہیں آ رہی۔ صوبے میں دہشت گردی ،اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکا رڈ اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت بیان بازی کرنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں۔موجودہ حکمران لوگوں کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔