کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا اظہر محمود اور یوہان بوتھا کو سکواڈ میں شامل کر نیکا اعلان

پیر 30 مارچ 2015 15:32

کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا اظہر محمود اور یوہان بوتھا کو سکواڈ میں شامل ..

کلکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) انڈین پریمیئر لیگ چیمپئن کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی آل راؤنڈر اور جنوبی افریقی سپنر یوہان بوتھا کو اپنے سکواڈ میں شامل کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اور یوہان بوتھا کو آسٹریلیوی بلے باز کرس لین، کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم اور بنگلہ دیشی سٹار کھلاڑی شکیب الحسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کرس لین آسٹریلوی ڈومیسٹک سیز ن کے دوران کندھے کی انجری اور جمی نیشم میں فٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس سال آئی پی ایل میں کلکتہ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔ اظہر محمود اس سے قبل 2012ء اور 2013ء میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر تے ہوئے22میچز میں 129.05کے سٹرائیک ریٹ سے 382رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے 7.61کے اکانومی ریٹ سے 29بھی کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

یوہان بوتھا بگ بیش میں اپنی کپتانی میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو سیمی فائنل تک لے جانے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور وہ شکیب الحسن کے بنگلہ دیش اور پاکستان سیریز کھیلنے کے دوران کلکتہ نائٹ رائیڈر ز کی نمائندگی کر یں گے ۔