سرینا ولیمز نے میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کا تیسرا مرحلہ عبور کرلیا

پیر 30 مارچ 2015 15:16

سرینا ولیمز نے میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کا تیسرا مرحلہ عبور کرلیا

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)سرینا ولیمز، سیرا ایرانی اور سبائن لیزکی میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میامی، فلوریڈا میں جاری ویمنز ٹینس ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے 15 سالہ ہم وطن حریف کیتھرین بیلز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈکیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کی سیرا ایرانی نے سپین کی گربائن مگورزا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر چوتھے راؤنڈتک رسائی حاصل کی۔ جرمنی کی سبائن لیزکی نے عالمی نمبر پانچ سربیا کی اینا ایوانووچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-5 سے شکست دی اور چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی ایس سٹیفنز نے سویڈن کی جوہانہ لارسن کو سٹریٹ سٹیس میں شکست دی اور چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-4 رہا۔