ای او بی آئی کی اراضی خریداری کے حوالے سے تخمینہ ساز کمپنیوں کا ایک ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

پیر 30 مارچ 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ای او بی آئی کی اراضی خریداری کے حوالے سے تخمینہ ساز کمپنیوں نے ایک ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے ۔یہ انکشاف انہوں نے پیر کے رز سپریم کورٹ میں جمع کر ائی گئی اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔ جو ای او بی آئی کے وکیل کے ذریعے جمع کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2ارب 23کروڑ روپے سے 4ا یکڑاراضی ای او بی آئی ملازمین کے لئے کراچی میں خریدی گئی تھی جس کا 2012ء میں تخمینہ 48کروڑ روپے 2013ء میں 67سے 77کروڑ روپے اور اب 2015ء میں مذکورہ اراضی کی قیمت 96کروڑ روپے سے زائد نہیں ہے جبکہ اس منصوبے میں 1ارب 75کروڑ سے زائد دیئے گئے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ اراضی کی خریداری میں بدعنوانی کی گئی ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کچھ عرصے سے جاری ہے اس بارے عدالت نے تخمینہ ساز کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ ای او بی آئی کی حمایت سے خریدی گئی اراضی کا اصل تخمینہ عدالت میں پیش کیا جائے جس پر انہوں نے گزشتہ روز رپورٹ جمع کروادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :