افغانستان میں تیسری میڈ ان پاکستان نمائش رواں سال15 اپریل میں ہوگی

پیر 30 مارچ 2015 15:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) افغانستان میں تیسری میڈ ان پاکستان نمائش رواں سال15 اپریل میں ہوگی ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افغانستان میں قائم پاکستان کے سفارتخانہ کے تعاون سے کابل میں تین روزہ نمائش کا انعقاد کر رہا ہے جو کہ پندرہ اپریل کو شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

نمائش میں پچاس سے زائد پاکستانی کمپنیاں اور سو سے زائد سرمایہ دار اور تاجرشرکت کریں گیں۔کابل کی نمائش کے فورا بعد بائیس اپریل کو پہلی میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :