یوٹیلیٹی سٹورزپرچینی کی فروخت5 ارب تک بڑھائی جانے کا امکان

پیر 30 مارچ 2015 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چینی کی فراہمی سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کی ماہانہ فروخت پانچ ارب روپے تک بڑھائی جاسکتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے حکومت سے گھریلو آئٹمز پر سبسڈی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

چینی کی عدم دستیابی آٹا ،گھی اور مختلف دالوں سمیت دیگر اہم اشیا پر سبسڈی واپس لینے کے باعث رواں سال یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت میں پچیس فیصد کمی دیکھی گئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر چینی کی فراہمی اور مختلف گھریلو آئٹمز پر سبسڈی یقینی بنائی جائے تو یوٹیلیٹی اسٹورز کی ماہانہ فروخت ایک ارب روپے اضافے سے پانچ ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے وزارت صنعت و پیدورار کو سمری ارسال کر دی ہے، جسے منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔