قطر موٹو جی پی ، اٹلی کے کھلاڑی نے میدان مار لیا

پیر 30 مارچ 2015 14:51

قطر موٹو جی پی ، اٹلی کے کھلاڑی نے میدان مار لیا

دوحہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) قطر موٹو جی پی فائنل ریس میں اٹلی کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ قطر میں ہونے والی موٹو جی پی ریس کے فائنل مرحلے میں رائیڈرز نے جیت کے لیے خوب جوش دکھایا۔ مجموعی طور پر اطالوی موٹر سائیکلسٹس نے سبقت قائم رکھی۔

(جاری ہے)

اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویلنٹینو روسی نے مقررہ فاصلہ 42 منٹ 35 اعشاریہ سات ایک سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ان کے ہم وطن ساتھی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئیسو نے دوسرے جبکہ اٹلی کے ہی اینڈریا ایانون نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبورکی۔ ریس میں کئی رائیڈرز حادثوں کے باعث منزل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :