ایل اے تھری میرپور کی عوام نے جس جر ات مند اور غیر ت کا ثبوت دیا اس کی مثال نہیں ملتی‘ میرپور کی عوام مبار کباد کی مستحق ہے جنہوں نے سیاسی پنڈتوں کے خلاف بغاوت کر کے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مشترکہ لیڈر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کو شاندار کامیابی دلوا کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو منگلا برد کر دیا ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فرید کا بیان

پیر 30 مارچ 2015 14:47

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فرید نے کہا ہے کہ ایل اے تھری میرپور کی عوام نے جس جر ات مند اور غیر ت کا ثبوت دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ میرپور کی عوام مبار ک باد کی مستحق ہے۔ جنہوں نے سیاسی پنڈتوں کے خلاف بغاوت کر کے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مشترکہ لیڈر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمو چوہدری کو شاندار کامیابی دلوا کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو منگلا برد کر دیا۔

چوہدری محمد فرید نے کہا ہے کہ لندن ملین مارچ کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے آج میرپور میں تمام سرکاری ذرائع استعمال کرنے اور 51روز سے وزیروں مشیروں کی فوج کے ساتھ ڈیرے جمانے والوں کے مقدر میں ناکامی ،ذلت اور رسوائی ملی۔

(جاری ہے)

میرپور کی عوام نے حکومتی تمام تر حربے مستر د کر کے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیابی دلوا کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آواز ہیں۔ عالمی سطح پر جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ لندن ملین مارچ کر کے تمام کشمیر یوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا جس کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ 29 مارچ کا الیکشن غیرت مند اور بے غیر ت ، اصول اوربے اصول لوگوں کے درمیان تھا۔ جو کہ میر پور کی غیرت مندلوگوں نے بھاری اکثریت سے قائد کشمیر کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ میرپور کی عوام غیر ت مند بھی اور با اصول بھی۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومتی ایوانوں میں مایوسی کا عالم ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ کیونکہ اب عوام جاگ چکی ہے کہ آزاد کشمیر میں ان کرپشن اور بھتہ خوروں کی کوئی جگہ باقی نہیں۔