ساہیوال، تیز رفتار کار، ٹریکٹر، موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، دو بہن بھائیوں سمیت 4 جاں بحق،7 افراد زخمی

پیر 30 مارچ 2015 14:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تیز رفتار کار، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں دو سگے بہن بھائی سمیت 4افراد جاں بحق7افراد زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5/63ایل کے قریب نامعلوم تیز رفتار کار سوار ڈرائیور نے ایک نوجوان محسن کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کار سوارڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ یوسف والا نے ذوالفقار کی رپورٹ پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے، 9/185ایل نائی والا بنگلہ روڈ پر دوموٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک طالبعلم عباس جاں بحق اور چک 9/180ایل کے دو طالب علم عثمان 10سالہ اور عاطف 12سالہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ فیصل آباد ساہیوال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے 2موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں8 سالہ بچی فاطمہ اور اسکا بھائی 9/10سالہ عدیل جاں بحق اور 5افراد شدید زخمی ہو گئے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کر وا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :