کوئٹہ : سریاب روڈ پر گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

پیر 30 مارچ 2015 13:26

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایک گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا.

(جاری ہے)

زخمی شخص کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو علاقہ میں طلب کر لیا گیا ہے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے.