میپکو ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

پیر 30 مارچ 2015 12:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)نیپرا نے میپکو ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ٹیرف 4 روپے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مپیکو کمرشل صارفین کے ٹیرف میں 2 تا 3 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتی اور زرعی صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق فرنس آئل قیمت میں کمی اور اضافی لاسز مسترد کرنے کے باعث ٹیرف کم ہوا۔