وزیراعظم کی ذاتی کوششوں سے یمن سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا، وزیر اعظم محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں، حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے دودن میں پانچ سو تین پاکستانی واپس لائے گئے، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر پرویز رشید کی یمن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کوششوں کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا، وزیر اعظم محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں،تمام مسافروں نے یمن میں پاکستان کے سفیر کی تعریف کی،حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے دودن میں پانچ سو تین پاکستانی واپس لائے گئے، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وہ پیر کو یمن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے اب تک پانچ سو تین پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف یمن میں محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ یمن میں پاکستانی سفیر عرفان یوسف نے پی آئی اے کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار نو فلائی زون میں طیارے نے پرواز کی جبکہ طارق فضل چوہدری کاکہناتھاکہ محصور پاکستانیوں کی واپسی کے عمل کی نگرانی خود وزیراعظم کررہے ہیں، یمن میں رہ جانے والے آخری پاکستانی کو بھی بحفاظت واپس لایاجائیگا، نوفلائی زون سے اپنے شہریوں کو باحفاظت نکال لانے پرخوشی محسوس ہورہی ہے۔ پاکستانیوں کے استقبال کے لیے ایم این اے طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم بھی موجود تھے۔