او جی ڈی سی ایل نشپہ ایل پی جی پلانٹ کو پرائیویٹ کرنے کے مزدورکش فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے،میاں نثار گل کاکاخیل ،

فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو نشپہ پلانٹ کا گھیراؤ کرکے مکمل طور پر بند کردینگے،سابق صوبائی وزیر

اتوار 29 مارچ 2015 23:31

کوہاٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) سابق صوبائی وزیرمیاں نثار گل کاکاخیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے او جی ڈی سی ایل نشپہ ایل پی جی پلانٹ کو پرائیویٹ کرنے کے مزدورکش فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو نشپہ پلانٹ کا گھیراؤ کرکے مکمل طور پر بند کردینگے وہ کوہاٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مزدور اتحاد یونین پاکستان (سی بی اے ) کے نائب صدر عبدالرشید شنواری بھی موجود تھے سابق صوبائی وزیر میاں نثار گل نے کہا کہ نواز حکومت نے ہردور میں مزدور کش پالیسیوں کے تحت ملازمین سے روزگار چھینا اور مزدوروں کو فاقوں پر مجبور کیا ان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کے نشپہ ایل پی جی پلانٹ کو حکومت پرائیویٹ ٹھیکیدار کے حوالے کرنا چاہتی ہے اور اس فیصلے کو آخری شکل دی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک کی معاشی حالات کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے میاں نثار گل کاکاخیل نے مزید کہا کہ حکومت اس فیصلے کوفوری طورپر واپس لے بصورت دیگر ضلع کرک کے لاکھوں افراد نشپہ پلانٹ کا گھیراؤ کرکے پلانٹ کو مکمل طور پر بند کر دینگے اس موقع پر نائب صدر سی بی اے عبدالرشید شنواری نے کہا کہ زمینی حالات کے مطابق نشپہ پلانٹ میں پیشہ ورانہ مہارت سے لبریز کارکن اور محنتی ہنرمند موجود ہیں جن پر حکومت پرائیویٹ ٹھیکیدار مسلط کرکے ملازمین سے نوالہ چھیننا چاہتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ حکومت اس فیصلے کوواپس لے بصورت دیگر ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اور تمام پلانٹس میں کام بند کر دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :