پاکستان پیپلزپارٹی کا مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان،

پی پی پی سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے،یمنی باغیوں کے خلاف سعودی آپریشن کے حامی ہیں، رحمن ملک کی پریس کانفرنس ،آصف زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا

اتوار 29 مارچ 2015 23:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے ۔ا س بات کااعلان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمن ملک نے اپنی رہائش گاہ پر یس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمان سعودی مقامات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

پیپلزپارٹی سعودی عرب اور یمن کے حوالے سے تمام حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔پی پی پی سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے مشکل وقت میں ساتھ دے گی۔ہم یمنی باغیوں کے خلاف سعودی آپریشن کے حامی ہیں۔باغیوں کے باعث یمن کی جمہوری حکومت کو خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

مسلمان کسی بھی صورت میں سعودی مقدس مقامات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔سینیٹر رحمن ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے سعودی اور ایران میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یمن کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتے۔یمن کا معاملہ حساس ہے پاکستان کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی رپورٹ پر لینا جاسکتے ہیں۔ جو بھی اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے سوچ سمجھ کر کیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ سعودی عرب کے خلاف جینا ہے۔مشرق وسطیٰ میں یہ سب کچھ پہلیبار ہورہا ہے۔

عراق کا صورتحال بھی سب کے سامنے ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی صورتحال پر وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اعتماد میں لے لیا پیپلزپارٹی وزیر اعظم سے رابطہ کے بعد اپنے موقف کا اعلان کریگی، داعش ایک حقیقت بن چکی ہے اور ملک میں داعش موجود ہے داعش مشرق وسطیٰ کی القاعدہ بنے گی۔

متعلقہ عنوان :