تحریک آزادی پاکستان کے جانباز رہنما بابائے مزدور تحریک بشیر احمد بختیار مرحوم کی 22ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 29 مارچ 2015 23:28

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) تحریک آزادی پاکستان کے جانباز رہنما بابائے مزدور تحریک بشیر احمد بختیار مرحوم کی 22ویں برسی گزشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر راولپنڈی سرکل سے جلوس اور اسلام آباد ریجن کے ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین ملک فتح خان کی قیادت میں شرکت میں ریجنل چیئرمین و زونل سیکرٹری جاوید بلوچ،ریجنل وائس چیئرمین، راجہ خلیل اشرف،ممبر جنرل کونسل ریجن ملک اشفاق انقلابی ،جوائنٹ سیکرٹری آفتاب رفیق، زونل ڈپٹی سیکرٹریملک قمر فاروق کلیامی،طارق نیازی،فقیر محمد شیرازی،راجہ زاہد، راجہ وارثت ،چوہدری لیاقت،ملک میاں خان، سلیم خان، چوہدری عبدالشکورو دیگر عہدیدار نے شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین(سی بی اے) کے صدر عبدالطیف نظامانی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نائب صدر رمضان اچکزئی اور صوبائی چیئرمین گوہر تاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی مزدور تحریک بابا بشیر احمد بختیار مرحوم کی برسی کے موقع پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ان کے بتائے ہوئے سنہرے اصولوں کو اپناتے ہوئے جدوجہد کے ذریعے ان کے نیک مشن کو جاری رکھیں گے اور مزدوروں کے حقوق کی خاطر ہم کسی قربای سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ایک قراد منظور کی گئی جس کے تحت عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر واپڈا سمیت کسی بھی قومی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے جو کہ مزدور دشمن پالیسی ہے آپ اداروں میں عوام کو باہمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اپنے فرائض منصبی میں کوتائی نہ کریں کیونکہ عوام پہلے ہی سے آپ کی طرح مہنگائی کے طوفان میں پس رہی ہے یہاں تک کہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی اس ملک کے اصل معمار مزدور محنت کش اور کسان ہیں جن کی بدولت یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہم نجکاری کو روکنے کی جدوجہد واپڈا ملازمین کو درپیش مسائل کے حل اور کارکنوں کو دوران کام حادثات سے محفوظ کرانے اور صحت مند ماحول کی فراہمی مزدور تحریک کی تقویت کیلئے کارکنوں کی نظریاتی تعلیم و تربیت ،نوجوانوں کی تنظیم سازی کو تقویت دینے کے لئے کوشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :