قومی وطن پارٹی کی جانب سے چارسدہ بار کے نومنتخب کابینہ کومبارکباد

اتوار 29 مارچ 2015 23:18

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے ترجمان نے ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے نو منتخب صدرالطاف خان ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ بار بونیر سے نومنتخب جنرل سیکرٹری عبدالمرود ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار مردان سے منتخب ہونے والے فنانس سیکرٹری اسد ایڈووکیٹ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ یہ وکلاء برادری کا قومی وطن پارٹی اور قائدین کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وطن کور پشاور سے جاری ہونے والے ایک پریس کے مطابق پارٹی ترجمان نے کہا کہ وطن پال لائرز فورم نے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اور مختلف اضلاع سے اپنے نمائندے کامیاب کرائے۔انھوں نے کہا کہ وطن پال لائرز فورم کی مختلف اضلاع میں کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ فورم موثر اورفعال انداز میں پارٹی کاز کو آگے بڑھا رہا ہے اور وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے حسب روایت اپنا موثر کردار ادا کررہاہے۔

انھوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے ہمارے امیدواروں پرجو اعتماد کیا ہے وہ قومی وطن پارٹی کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں کی عکاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ وطن پال لائرز فورم کے نومنتخب عہدیدار عوام، علاقہ اوروکلاء برادری کے مشکلات و مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کیلئے عملی جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :