Live Updates

این اے246میں مہاجر قوم اپنی تذلیل کرنے والی کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے،مہاجر رابطہ کونسل پاکستان،

عمران خان اقتدارحاصل کرنے کیلئے تمام اخلاقی حدود کو پار کر دیا ہے اور وہ کسی بھی طرح کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

اتوار 29 مارچ 2015 23:11

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) مہاجر رابطہ کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل ارشد صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان نے مہاجروں کو زندہ لاشوں سے تشبیہ دیکر نا صرف اپنی مہاجر دشمنی کو تقویت دی ہے بلکہ انہوں نے سندھ میں بسنے والے 2کروڑ سے زائد مہاجروں کی تذلیل بھی کی ہے۔ایک بیان میں ارشد صدیقی نے کہاکہ عمران خان اقتدارحاصل کرنے کیلئے تمام اخلاقی حدود کو پار کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح کراچی پر قبضہ کرکے یہاں بسنے والوں کو اپنا غلام بنا لیں لہٰذا عمران خان اور ان کے گماشتے یہ بات سمجھ لیں کہ مہاجر زندہ لاشیں نہیں بلکہ وہ زندہ قوم ہے جن کے آباء و اجداد نے پاکستان بنانے کی جدو جہد شروع کی تھی اور انہی کی بدولت عمران خان اور ان جیسے متعصب لوگ عیش و عشرت کی زندگیاں گزار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو زندہ لاشیں کہنے سے عمران خان کی مہاجر دشمنی ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی ہے اور انکے اس متعصب بیان سے آئندہ دنوں میں ہونیوالے NA-246کے ضمنی اانتخابات کا نتیجہ بھی واضح ہے کہ مہاجر قوم اپنی تحقیر و تذلیل کرنے والی کسی جماعت اور اسکے سربراہ کو ووٹ نہیں دیں گے اور اپنے قیمتی ووٹ سے صرف اس جماعت کے امیدوار کو ہی منتخب کریں گے جو نا صرف مہاجر قوم کی عزت و حرمت کا پاس رکھتی ہے بلکہ ہمارے جائز حقوق کیلئے بھی اپنی پیش کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی خدمات بروئے کار لائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات