ہماری حکومت نے ریکوڈک پر سودا بازی کرنے سے انکار کیا تو صوبے میں گورنر راج لگا دیا گیا ،موالانا عبدالواسع،

قوم پرستوں نے ریکوڈک پر سودا کیا مشرف نے گورنری اور وزارتیں حاصل کیں، ڈاکٹر مالک میر حاصل بزنجو نواز شریف نے کمیشن حاصل کرلی ، ریکوڈکٹ کا سوداکرنے والے غیر ملکی دورے پر ہیں، ان کو بلوچستان سے کوئی دلچسپی نہیں ،بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاسیمینارسے خطاب

اتوار 29 مارچ 2015 23:11

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر موالانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو اس لئے ختم کرکے صوبے میں گورنر راج نافذ کیا گیا تھا کہ ہم نے ریکوڈک پر سودا بازرے کرنے انکار کردیا تھا مگرا ٓج قوم پرستوں نے سودا بازی کر لی ہے مشر نے گورنر شپ حاصل کرلی اور ڈاکٹر عبدالمالک نے 20فیصدحاصل کیا ہے اور ریکوڈک پرسودا بازی کر لی ہے انہوں نے یہ بات اتوا ر روز دعوت اسلامیہ نشریات شرعیہ ( دانش ) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں گوادر کا شغر شاہراہ کی تبدیلی بلوچستان کے ساتھ اور زیاتی کے عنوان سے ہونے والے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سمینا رے بی این پی عوامی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی دانش کے صدر پروفیسر خلیل احمد اور دیگر مقررینے بھی خطا ب کیا اپوزیشن لیڈر مولانا عبدا واسع نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندوق اور طاقت کے زور پر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے اگر حقو ق دیئے جائینگے تو بہت سے مسئلے حل ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

گوادر کاشغر روٹ کو تبدیل کرنے کوشش کی گئی تو وہ کسی صورت میں ناقابل قبوہوگا۔ ہمیں وہی روٹ چاہئے جو ہمیں پہلے دیا گیا تھا۔ اس روٹ میں مستونگ قلات ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شامل تھا اگر تبدیل کیا گیا تو ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے حالات خراب ہونگے اس کے ذمہ دار حکومت خود ہوگی انہوں نے کہا کہ جب بلوچستان کے عوام کے ساحل وسائل پر قبضہ انکا نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام اور اے این پی نے عوام اور بلوچستان کے مسائل کے بارے میں جس طرح پہلے آواز اٹھائی تھی وہ ابھی اٹھائی جار ہی ہے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دے کر حقوق حاصل کیئے ہیں اور اہم بھی اسی طرح حقوق حاصل کرتے رہیں گے۔ نہ ہم اس سے پہلے ہٹے تھے نہ ہی آئندہ ہٹے گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے سربراہ نواب اسلم رئیسانی کو ریکوڈک کے مسئلے پر راضی کرنے کیلئے کروڑوں روپے پیش کش کی گئی تھی اور انہوں نے انکار کردیا تھا کیونکہ انہوں نے واضح کیا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر میں کوئی مسئلہ حل نہیں کرسکتا جب ہم نے ریکوڈک پر سودا بازی کرنے سے انکار کیا تو ہماری حکومت ختم کردیا گیا ۔

اور صوبے میں گورن راج نافذ کیا گیا اب صوبے میں قوم پرستوں کی حکومت ہے مشر نے گورنر شپ حاصل کرلی وزارتیں حاصل کرلی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ حاصل بزنجو اور مشر نے ریکوڈک کی سودابازی پرکروڑوں روپے حاصل کیئے ہیں ہماری اطلاق کے مطابق دو فیصد ڈاکٹر مالک کو دئے گئے ہیں دو فیصدحاصل بزنجو دو فیصد مشرکو اور دو فیصد سے زیادہ نواز شریف کو دیئے گئے ہیں اب وہ ریکوڈ ک کا سودا کر چکے ہیں اور ان دنوں آخری مرحلے کاغزات پر دستخط کئے جار ہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقو ق کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا ۔

ہم نے ہمیشہ اس کے بارے میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پنجاب میں خرچ کئے جا رہے ہیں جو ہمیں قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے گذشتہ دنوں جب کوئٹہ کا دورہ کیا تھا تو ہم نے ان پر واضح کیا تھا اگر ریکوڈ ک کوفروخت کیا گیا یا گوادر کاشغر روٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہمیں قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوششوں سے این ایف سی ایوارڈ میں جو رقم ملی تھی وہ بلوچستان کے ترقیاتی منصبوں پر خرچ نہیں کی گئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے نکلنے والی گیس صوبہ سرحد صوبہ پنجاب ، صوبہ پہنچ گئی مگر ابھی بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس نہیں پہنچ رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بنگال میں بھی اکثریت کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا جس کے خطرات ان کو آج تک ان کے سامنے ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ حقوق تسلیم کریں گے اگر نہیں کرینگے تو پاکستان کے حالات بنگلہ دیش جیسے ہوجائینگے جس کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی پاکستان اس وقت مشکل دو چار ہے اس وقت ہمیں چاہئے کہ ہم ملک کر پاکستان کو مضبوط کر یں اگر پاکستان کے حقوق نہ دیئے گئے تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوادر پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے۔ مگر یہاں پر بھی حقوق کی بات نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے آپریشن بلوچ علاقوں میں ہورہا تھا جب سے صوبے میں قوم پرستوں کی حکومت آئی ہے پشتون اریہ جن ژوب ،قلعہ سیف اللہ شامل ہے وہاں پر آپریشن ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے 700ارب ڈالر ریکوڈک سے سونا نکالا جاتا ہے اور صوبے کو صرف 25فیصد دیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں نواب اسلم رئیسانی جو اس وقت وزیر اعلیٰ بلوچستان تھے ان کو دو کروڑ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی کہ وہ ہمارے ساتھ سودا کریں مگر نواب رئیسانی نے انکو انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ اتحاد میں ہیں ہم ان کے بغیر کوئی سودانہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کمپنی نے اس وقت کی کابینہ سے اس بات کی اجازت بھی طلب کی تھی اور ہم مائنگ لائسنس مانگا تھا جو ہم انکار کردیا اور اس کے گنا ہ میں ہماری حکومت کو ختم کرکے صوبے میں گورنر راج لگایا گیا انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت جو قوم پرستوں کی حکومت ہے گولڈ کاپرٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مالک اپنے مقصد میں قوم پرست اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ریکوڈک کو فروغ کر دیا اب آزاد بلوچستان اور آزاد پشتونستان بنایاجا رہاہے یہ ڈاکٹر مالک اور قوم پرستوں کی مہربانیوں سے بن ر ہاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس وقت پشتون اریا میں بھی آپریشن ہورہاہے بلوچ اریا پہلے تباہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ بندوق اور طاقت کے ذریعے کوئی حقوق حاصل نہیں کیا جا سکتے ہیں اگر کوئی ایسا کریں گے تو بنگال جیسا حال ہوگا۔

بلوچستان میں بھی اگر حقوق دبانے کی کوشش کی گئی تو یہاں حالات بہت زیادہ خراب ہوجائینگے اور اس کے ذمہ دار حکمران خودن ہو نگے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں قوم پرستوں حکومت ہیں یہ جعلی مینڈٹ کے ذریعے بر سرا قدار آئے ہیں یہ گوادر تاکاشغر روٹ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ہم اس کی اجازت نہیں دینگے پشتون اریا میں مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہے اس کے ذمہ دار ڈاکٹر مالک اور محمود خان اچکزئی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی دوسروں کی آگ میں گسنے کی کوشش کی ہے۔

اس کو نقصان ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ لڑائی یمن میں ہورہی ہے جو سعودی عرب کے پاس ہے اور ہمارے حکمران اور جنرل وہاں فوجیں بھیجنے کیلئے تیارہوگئے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئے دوسروں لڑائی میں انہیں نقصان ہوگا۔ پہلے اپنے کو ٹھیک کریں اس کے بعد یہ دوسروں کی لڑائی میں حصہ لیں پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہیں انہیں اپنے مسائل حل کرنے چاہئے فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کرائیں جائیں گے صرف دوسروں لڑائی میں اپنے آپ کو نہیں ڈالنا چاہئے کہ امریکہ نے ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشکلات پیدا کی ہے کیونکہ مسلمانوں کو دشمن ہے اور وہ مسلمانوں کو کبھی بھی آگے نہیں جانے دیے گا۔

پاکستان دوسروں لڑائی میں جانے گریز کرنا چاہئے ۔ سمینار سے دانش کے صدر خلیل احمد اور دیگر مقررین نے بھی گوارد کاشغر کے بارے میں بھی اپنے خیالات کاا ظہارکیا اورحکمرانوں پر واضح کیا کہ اگر گوادر کاشغر روٹ کو تبدیل کیا گیا تو اس کے نتائج خطر ناک برآمد ہونگے۔