فرنٹیئرکوربلوچستان کا مستونگ کے علاقے کردگاپ میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن،

کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے5دہشت گرد ہلاک،6زخمی،اسلحہ و گولہ بارود برآمد،ترجمان ایف سی

اتوار 29 مارچ 2015 23:10

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) فرنٹےئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پر مستونگ علاقے کردگاپ میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے05انتہا ئی مطلوب دہشت گردہلاک اور06زخمی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے کردگاپ میں گزشتہ روزسیندک پروجیکٹ کو آئل فراہم کرنیوالے ٹینکرز کو جلانے اور ٹینکرز کے ڈرائیورز کو اغواء کرنے میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران پیچیدہ خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کو دیکھتے ہی اچانک خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

نتیجتاً ایف سی اہلکاروں نے بھی فائرکھول دیا۔دونوں جانب سے طویل شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے 05انتہائی مطلوب شرپسند ہلاک جبکہ 06زخمی کردےئے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہیں انتہائی دشوار گزارمقام پر واقع تھی جس کیلئے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی حاصل کی گئی۔ فرنٹیئر کور بلو چستان کی متواترسرچ آپریشن کے نتیجے میں سیند ک پرجیکٹ کو آئل فراہم کرنے والے ٹینکرز کی مغوی ڈرائیوروں کی رہا ئی ممکن ہو سکی۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسند بیرونی ایجنڈے پرعمل پیر ا بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پرکافی عرصے سے فورسزپر حملوں، آئل ٹینکروں کو جلانے، ڈرائیوروں کو اغواء کرنے اور قومی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگننے ایف سی کے جوانوں کے کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹےئرکورصوبے میں بد امنی پھیلانے والے، قومی تنصیبات اور آئل ٹینکرز کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی اور جہاں بھی جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع ملے گی ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :