فرنٹےئرکوربلوچستان کی کوئٹہ ،تربت اورحب کے علاقوں میں کارروائی،

کارروائی میں کوئٹہ سے چیکنگ کے دوران4غیرملکی گرفتار، تربت سے ایک شرپسندگرفتار،حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناکر 3500 لیٹرڈیزل برآمدکرلیا،ترجمان ایف سی،

اتوار 29 مارچ 2015 23:10

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) فرنٹےئرکوربلوچستان کا کوئٹہ،تربت اورحب کے علاقوں میںکارروائی۔کارروائی میں کوئٹہ سے چیکنگ کے دوران4غیرملکی گرفتارکرلیا گیا،تربت میں سرچ آپریشن کے دوران1شرپسندگرفتارجبکہ حب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 3500 لیٹرڈیزل برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے کوئٹہ سے چیکنگ کے دوران 4غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دےئے گئے جبکہ ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئر کور بلو چستان نے تربت کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہو ئے 1شرپسندکو گرفتار کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کیلئے شرپسند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فرنٹےئرکوربلوچستان نے حب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہو ئے غیرقانونی طور پرتیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے مختلف کوچوں سے 3500لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل مند،تربت اورگوادرسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔