اسسٹنٹ کمشنر جنرل عصمہ غضنفر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عامر شفیق کے اتوار بازاروں کے دورے

اتوار 29 مارچ 2015 22:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر جنرل عصمہ غضنفر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عامر شفیق نے وحدت کالونی ، اقبال ٹاؤن، شادمان اور مون مارکیٹ اتوار بازاروں کے دورے کیے- اے سی جی عصمہ عضنفر نے وحدت کالونی اور مون مارکیٹ کے اتوار بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور گھی و آئل کی قیمتوں کو خصوصی طور پر چیک کیا- انہوں نے اتوار بازاروں کے باہر موجود ریڑھیوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اتوار بازاروں کے راستوں کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھلا رکھا جائے- اے سی آر عامر شفیق نے اتوار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی و مقرر شدہ قیمتوں اور پارکنگ و پانی کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتوار بازاروں میں خریداری میں مصروف لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی ہی ان بازاروں کی افادیت کا ثبوت ہے-