فرقہ واریت کے خلاف علماء مذہبی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو جا نا چا ہیے ‘مولانا محمد امجد خان،
وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ہم سب مل کر مقا بلہ کریں گے اور ہر سازش نا کام ہو گی‘قائم مقام سیکرٹری جے یوا ٓئی
اتوار 29 مارچ 2015 22:56
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹر ی جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خلاف علماء مذہبی جماعتوں اور قوم کو متحد ہو جا نا چا ہیے ، دنیا اسلامی ممالک میں فر قہ وارانہ انتشار چاہتی ہے ،قر آن پر عمل اور سنتوں کو اختیار کر نے اور اسلام کے پیغام ادب واحترام پر عمل کر نے سے معا شرے میں اتحاد واتفاق پھیلے گا ۔
ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹر ی جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے حافظ محمد ریاض اور شیخ زاہد مراد کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالا نہ محفل حمدو نعت کی تقریبات اور عقیدہ تو حیداور محبت رسول سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان تقریبات سے مختلف راہنماؤں نے بھی خطاب کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ توحید اصل الاصول ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام انبیا ء نے دنیا میں تو حید کا پیغام دیا اور یہی عقیدہ دنیا اور اخرت کی کا میابی کا ضامن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تو حید کی دعوت تمام انبیاء نے دی حضور نے جب تو حید کا پیغام دیا تو سب مخالف ہو گے لیکن اپنا مشن جاری رکھا ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ تو حید میں کمزوری کی وجہ سے امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ عرب میں ایک بار پھر فر قہ واریت کی بنیاد پر تصادم پر کام تیز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کو اس آگ کو ٹھنڈا کر نے میں کردار ادا کر نا چا ہیے۔ انہو ں نے کہا کہ جے یو آئی کے نزدیک اگر ریاض الجنة کے لیئے قر بانی دینے کا وقت آیا تو بچہ بچہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا مو س رسالت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے مسلمان ہر بات بر داشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کلمے کے نام پر بنا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ہم سب مل کر مقا بلہ کریں گے اور ہر سازش نا کام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کلمے کے نام پر بنا ہے اسی نظام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا۔ قر آن سے تعلق مضبوط کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت مو لا نا احمد علی فر ما یا کرتے تھے کہ جہاں قر آن کھلتا ہے وہاں اللہ کی رحمت کی بارش برسے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معمولات زندگی میں پانچ وقت کی نماز کے ساتھ دورد شریف اور تلاوت قرآن پاک کی بھی پابندی کر نی چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.