قومی ایکشن پلان ، خیبرپختونخوا سے18ہزار619، فاٹا سے179افراد کوحراست میں لیاگیا ،

سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر سے 32 ہزار 347 افراد گرفتار کرچکے ہیں، خیبرپختونخوا سے5996 افغان مہاجرین کوملک بدرکیاگیا ، گزشتہ سال دسمبر سے رواں سال مارچ تک کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ

اتوار 29 مارچ 2015 22:51

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) قومی ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی اداروں نے خیبرپختونخوا سے18ہزار619افراد جبکہ فاٹا سے179افراد کوحراست میں لیاگیا ہے،گرفتارہونیوالوں میں جرائم پیشہ،دہشت گردوں سے روابط اورغیرقانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے رواں سال مارچ تک کی گئی کاروائیوں کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ میں کہاگیا کہ ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر سے 32 ہزار 347 افراد گرفتار کیے ہیں، جن میں پنجاب سے 2798، سندھ سے 6467، خیبر پختونخواہ سے 18619، بلوچستان سے 3483، اسلام آباد سے 762، آزاد جموں و کشمیر سے نو، گلگت بلتستان سے 30 اور فاٹا سے 179 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 37 دہشت گرد مارے بھی گئے ہیں اور گرفتار ہونے والوں میں 727 انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال کرنے پر پولیس نے کل 3938 افراد کو حراست میں لیا جن میں پنجاب سے 3214، سندھ سے 176، خیبر پختونخوا سے 451، بلوچستان سے تین اور اسلام آباد سے 94 افراد شامل ہیں۔اسی طرح اس عرصے کے دوران 18 ہزار 855 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا ہے، جن میں سے 5996 کو خیبر پختونخوا سے، بلوچستان سے 798، آزاد جموں و کشمیر سے 11216، اسلام آباد سے ایک، گلگت بلتستان سے دو اور فاٹا سے 842 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا اور اس سلسلے میں 354672 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :