تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان ترقی حاصل کرسکتا ہے، انجینئر ابرار احمد خان

اتوار 29 مارچ 2015 22:42

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) الحمد ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری انجینئر ابرار احمد خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے۔ پاکستان تعلیم کے ذریعے ہی ترقی حاصل کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہائر ایجوکیشن تعلیم دلوائے۔ اعلیٰ تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے الحمد ٹرسٹ کی تعلیمی کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ انجینئر ابرار احمد خان نے کہا کہ حکومت نے سب سے زیادہ ظلم تعلیم کے شعبے کے ساتھ ہی کیا ہے۔ حکومت بجٹ میں تعلیم کی مد میں اضافہ کرے اور عوام کو سستی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ سیلف فنانس اسکیم غریبوں کا حقوق چھیننے کا حربہ ہے۔

متعلقہ عنوان :