پشاور،ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز،99مشتبہ افراد گرفتار،

صوبہ بھر میں135 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران309مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے قبضہ سے8عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے117عدد کارتوس برآمد

اتوار 29 مارچ 2015 22:39

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم34افغان باشندوں اور99 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 08 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے42 کارتوس برآمدکیے۔

(جاری ہے)

جبکہ اپریشن کے دوران71گھروں اور 144ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف03 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں135 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران309مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے08عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے117عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم34افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے21مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح صوبہ بھرمیں 812 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :